وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچے اور یہاں سے وہ امول برانڈ کی مصنوعات بنانے والے پلانٹس کے افتتاح کے علاوہ کسانوں اور کوآپریٹیو تحریک سے وابستہ لیڈروں کی
ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے بناس كانٹھا ضلع کے ڈيسا کے لئے روانہ ہو گئے۔مسٹر مودی یہاں صبح تقریباً پونے 10 بجے فضائیہ کے خصوصی طیارے سے پہنچے۔گورنر او پی کوہلی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔